امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی آب دوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کر کے ڈبونے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایرانی بحری جہاز پر تارپیڈو ٹکرانے سے زوردار دھماکہ ہوتا ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے امریکا کی جانب سے ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی جنگی جہاز کو لگتا تھا کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ رہے گا لیکن ایسا نہیں تھا۔
امریکی وزیر نے اس کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے “Quiet Death” (خاموش موت) قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جہاز نے سمجھا کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ ہے، لیکن امریکی سب میرین نے اسے نشانہ بنا کر ڈبو دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دوسری عالمی جنگ کے بعد ٹارپیڈو کے ذریعے دشمن کے جہاز کو ڈوبانے کا پہلا واقعہ ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے تاریخی پس منظر دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل جب امریکا کا محکمۂ جنگ موجود تھا، اسی طرح جارحیت کے خلاف جنگ لڑی جاتی تھی، اور اب بھی امریکا فتح کے لیے لڑ رہا ہے۔
اس سے قبل واقعے سے متعلق سری لنکن وزارتِ دفاع اور بحریہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ایرانی جہاز ’’آئرس ڈینا‘‘ آب دوز کے حملے کا نشانہ بنا۔