پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز نے بوکھلاہٹ میں عمران خان اور پنجاب حکومت پر الزامات لگائے ہیں، حمزہ شہباز سر سے پاؤں تک چور بازاری میں دھنسے ہوئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز لوگوں نے 10سال میں صوبے اور عوام کا خون نچوڑا، شہباز شریف دور میں سوا 7 لاکھ بچہ پرائمری اسکولوں سے ڈراپ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں دنیا مان رہی ہے کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ درآمدات کم ہوئی ہیں لیکن لوٹ مار ایسوسی ایشن کو یہ ترقی ہضم نہیں ہورہی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کورونا پر مہم چلائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔