• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوس کپ ٹائی،پاکستان سلوانیا کیخلاف 3-0 سے کامیاب

ڈیوس کپ ٹائی،پاکستان سلوانیا کیخلاف 3-0 سے کامیاب


کراچی (شکیل یامین کانگا \/اسٹاف رپورٹر) اعصام الحق اور عقیل خان کی شاندار کارکردگی کے سبب پاکستان نے ورلڈ گروپ ون پلے آف ڈیوس کپ مقابلوں میں سلوانیہ کو 3-0 کی شکست دیکر گروپ میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھی جبکہ سلوانیہ کی ٹیم شکست کے بعد گروپ ٹو میں چلی گئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف سنگلز میں فتح حاصل کی بلکہ ڈبلز میں بھی شاندار کارکردگی کھاتے ہوئے ابتدائی دونوں سیٹ جیت کر ٹیم کو تین صفر کی برتری دلوائی۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز سنگلز میں سلوانیہ کے نک رابورسیک کو اعصام کے خلاف ابتدائی سیٹ کامیابی ملی لیکن اعصام الحق نے اگلے دونوں سیٹ 7-5 اور 7-6 سے جیت کر پاکستان کو 1-0 کی برتری دلوائی۔ دوسرے سنگل میں بھی سلوانیہ کے بلاز کاوسک نے پہلا سیٹ 6-0 سے اپنے نام کرکے عقیل خان پر دبائو بڑھایا لیکن عقیل خان نے دوسرے سیٹ میں 7-6 سے فتح حاصل کی اور اگلے سیٹ میں 6-4 کامیابی حاصل کرکے 2-1 سنگلز میں فتح اپنے نام کی۔ 2-0 کی برتری کے بعد پاکستانی کھلاڑی ڈبلز میں چھا گئے۔ اعصام اور عقیل نے ڈبلز میں 6-3 اور 7-6 سے جیت کر ٹائی کا اسکور 3-0 کیا۔

تازہ ترین