• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پولیس نے ڈاکٹر عدنان پرحملے کی تفتیش شروع کردی

لندن پولیس نے ڈاکٹر عدنان پرحملے کی تفتیش شروع کردی 


لندن( مرتضیٰ علی شاہ) لندن میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان پر گزشتہ رات ہونے والے حملے کی تفتیش کررہی ہے ڈاکٹر عدنان پرپارک لین میں شام کو معمول کی چہل قدمی کے دوران حملہ کیاگیاتھا ، پولیس کے ترجمان نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ وہ پارک لین میں ڈاکٹر عدنان سےرہزنی کے واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق 2 افراد ان کے پاس آئے جنھوں نے ان پر تشدد کیا اور ان کی گھڑی چھین کر لے گئے پولیس کاکہناہے کہ انھیں شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں اور ابھی تک اس حوالے سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیاہے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش کیلئے ایک افسر کو مقرر کردیاگیا ہے جو تفتیش مکمل کرنے کیلئے ڈاکٹر عدنان سے رابطے میں ہے،انھوں نے وضاحت کی کہ پولیس کے نزدیک شدید زخمی کے معنی جان کو خطرہ لاحق ہونا ہے لیکن ڈاکٹر عدنان کی اس طرح کی صورت حال نہیں ہے، ان کاکوئی بازو نہیں ٹوٹا نہ ہی خون نکلا جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا پولیس نے بتایا انھیں ابتدائی طورپر جو صورت حال بتائی گئی ہے وہ اسی کی بنیاد پر یہ بیان دے رہی ہے جبکہ تفتیش شروع کردی گئی ہے، ڈاکٹر عدنان اپنے سر ،چہرے اورسینےجس پر زخم آئے تھا کا اسکین کرانے کیلئے ہسپتال گئے۔

تازہ ترین