• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت کیساتھ سفارتکاری کے تقاضے بھی بدل رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی، بدلتے وقت کے ساتھ سفارتکاری کےتقاضے بھی بدل رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے وزارت خارجہ کے گریڈ 17 سے 19 تک کے افسران سے ملاقات کی، اس دوران وزیرخارجہ کی جانب سے افسران کو سفارت کاری کے اصولوں اور مختلف پہلوؤں پر رہنمائی کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوجوان افسران وزارت خارجہ اور ملک و قوم کا مستقبل ہیں، فارن سروس کارگردگی کی بنیاد پر ملک کی مؤثر ترین سروس کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سفارتکاری کے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصدکے لیے ہم فارن سروس اکیڈمی میں نئے تربیتی کورسز اور جدید سہولیات متعارف کرا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود کی وزارت خارجہ کے افسران سے ملاقات کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں سیاسی، معاشی اورسماجی بنیادوں پر بہتر سفارتکاری کے موقع زیر بحث لائے گئے ۔

تازہ ترین