• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مسافروں کی اسکریننگ مزید سخت کرنے کا حکم

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مسافروں کی اسکریننگ مزید سخت کرنے کا حکم


وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

یاسمین راشد نے ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔


اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال، احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئےحفاظتی انتظامات یقینی بنارہےہیں، صوبے میں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے تمام مشتبہ کیسز کے نتائج منفی آئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے مطابق کورونا وائرس کے 10 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو سرگودھا، 2 ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ، 2 میو اسپتال میں ہیں، ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو لودھراں، 2 ڈاکٹرز اسپتال اور ایک سروسز اسپتال لاہور میں ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک پنجاب بھر کے اسپتالوں میں 77 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 67 مریض کلیئر قرار دے کر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ 57 مریض لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلیئر کیے گئے، 10 کا ٹیسٹ رزلٹ ابھی آنا ہے، 15 روز میں بیرون ملک سے آئے 4354 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔

تازہ ترین