• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا سے مزید 63 ہلاک


ایران میں کورونا وائرس سے آج مزید 63 افراد موت کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 354 ہوگئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 9 ہزار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو کورونا وائرس کیخلاف مہم کا سربراہ مقرر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کربلا میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اٹلی میں بھی 168 ہلاکتوں کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، جبکہ اٹلی نے کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے چین سے مدد بھی مانگ لی ہے۔

تازہ ترین