• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی نائب وزیرصحت نیڈین ڈوریس کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم بورس جانسن سمیت کئی افراد سے ملاقات کی تھی۔

برطانیہ کی نائب وزیرصحت نیڈین ڈوریس نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو اپنے گھر میں محدود کر لیا ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ انکے ساتھ ان کی 84 سالہ والدہ رہتی ہیں جنہیں کھانسی شروع ہوگئی ہے جس پر آج انکا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 62 برس کی نائب برطانوی وزیر صحت جمعہ کو بیماری میں مبتلا ہوئی تھیں مگر مرض کی تشخیص منگل کی شب کی جا سکی۔ 

 پچھلے ہفتے کورونا سے متاثرہ ڈوریس نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر یوم خواتین کی تقریب میں وزیر اعظم بورس جانسن اور انکی اہلیہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس وقت کے دوران نیڈین ڈوریس نہ صرف کئی اراکین پارلیمنٹ سے ملیں بلکہ ہفتے کو اپنے حلقے میں تقریب میں بھی گئیں جہاں 50 افراد موجود تھے۔ 

تازہ ترین