• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ نہ ملائيں، گھروں پر رہیں، ایاز لطيف پليجو

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطيف پليجو کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق کہنا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں، ماسک پہنیں اور گھروں پر رہیں ۔

ایاز لطیف بلیجو نے تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی کار کردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کورونا وائرس سے عوام خطرے ميں ہے، سرکار کہاں ہے؟

ایاز لطيف پليجو نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اٹلی،چين، ايران، کوريا سے سبق سیکھنا چاہیے ۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تعليمی ادارے، مدارس اور پروگرامز بند کرے ۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستان سپر لیگ، جلسے، خطبے، کھیلوں کےمقابلے، شادیاں بند کی جائیں ۔

تازہ ترین