• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

 محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا  کے مطابق ایک لاکھ 62 ہزار 690 طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، میٹرک امتحانات کےلیے 692 امتحانی مراکز قائم ہیں۔

 3 ہزار891 اہلکاروں پر مشتمل امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

نقل کو روکنے کےلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین