ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ میڈیا کو دبانے کی پچھلے ڈیڑھ سال سے کوششیں کی جارہی ہیں ، لیکن اب یہ معاملہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو شکایت کی تصدیق کے مرحلے پر گرفتار کرلیا گيا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ شکایت کی تصدیق کے مرحلے پر کسی کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی ۔