• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کوروناوائرس سے دوسری ہلاکت


بھارت میں کوروناوائرس سےدوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد ملک میںکورونا کےمریضوں کی تعداد 82 ہوگئی۔

145 ملکوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں سے 5 ہزار400 سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ71 ہزار مریض صحت یاب ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس کا نیا مرکز قرار دے دیا۔ یورپ میں کورونا وائرس سے اب تک 1500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس کے5 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ترکی نے 9 یورپی ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں۔جرمنی، اسپین،فرانس،آسٹریا، ناروے، ڈنمارک،سوئیڈن، بیلجیئم، نیدرلینڈزکے مسافر ترکی میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کوروناوائرس کے پیش نظر2020کی مردم شماری معطل کردی گئی ہے۔

شام میں کوروناوائرس کےپیش نظرتعلیمی ادارے2اپریل تک بند کردیےگئے۔

قطرمیں کوروناوائرس کے58نئےکیسزرپورٹ،تعداد320ہوگئی۔

سائپرس نےغیریورپی باشندوں کیلئےسرحد15دن کیلئےبند کردی ہے۔

فرانسیسی وزارت صحت کے مطابق فرانس میں کوروناوائرس سے79اموات جبکہ3661کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈمیں کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی کی تقریب کوروناکی وجہ سےمنسوخ کر دی گئی۔

ادھرامریکا میں کوروناوائرس کےپیش نظر18ریاستوں میں اسکول بند ہیں۔کمبوڈیا، اٹلی،جرمنی،اسپین،فرانس،امریکاسےآنےوالوں پر30دن کیلئےپابندی عائد کر دی گئی ہے۔کمبوڈیا کی جانب سےعائدسفری پابندیوں کااطلاق17مارچ سےہوگا۔

تازہ ترین