• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے کورونا کیئر سینٹر قائم کردیا

پنجاب حکومت نے کورونا کیئر سینٹر قائم کردیا


پنجاب حکومت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور میں کورونا کیئر سینٹر قائم کردیا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کیئر سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں علاج معالجے کی دستیاب سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی کے تیسرے فلور پر 75 بیڈز ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید 500 بیڈز کی گنجائش موجود ہے۔

آج پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، جس کی تصدیق حکومتی ذرائع نے بھی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 روز قبل دبئی سے براستہ لاہور آنے والے ایک مسافر نے شبہ ہونے پر ٹیسٹ کرایا ہے۔


حکومتی ذرائع کے مطابق نجی لیبارٹری سے کرائے گئے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

مریض یورپ سے براستہ دبئی لاہور پہنچا تھا، تصدیق کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مریض کے تمام اہل خانہ اور گھر کے ملازمین کو چیک کیا جارہا ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس ہوا تھا،جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایئر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال، احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیاتھا۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہاتھا کہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئےحفاظتی انتظامات یقینی بنارہےہیں۔

تازہ ترین