آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جامعہ کراچی، سندھ پولیس کے کرائم سین یونٹ کے تفتیشی افسران کے لئے سیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) کے تحت بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں سندھ پولیس کے کرائم سین یونٹ کے تفتیشی افسران کے لیے ڈی این اے اور حیاتیاتی شہادت کے عنوان سے تربیتی سیشن ہوا۔ سیشن میں 25آفسران نے شرکت کی۔ ایس ایف ڈی ایل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد، ٹیکنکل مینیجر ڈاکٹر نعمان رسول اور ریسرچ آفیسرافضال حسین شاہ نے تربیتی سیشن سے خطاب کیا۔ سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کرائم سین یونٹ کے تفتیشی افسران کی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مدد سے انصاف کی فراہمی آسان ہوگی، فارنزک سائنس جرائم کے مشکل کیسز کے حل کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، اس اطلاقی سائنس نے متعدد کریمنل اور سول معاملات میں بے انتہاء توجہ حاصل کی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت اس جدید ڈی این اے لیبارٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، یہ سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی اور پاکستان میں دوسری فرانزک لیبارٹری ہے جسے جمیل الرحمن سینٹر فار

جینومکس ریسرچ میں قائم کیا گیا ہے۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید