• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان:تاریخی فصیل اور النگ کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) صدیوں سے آباد شہر ملتان کی تاریخی فصیل اور النگ کو خوبصورت بنانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے،پاک گیٹ سے خونی برج کے درمیان فصیل کے ساتھ خوبصورت سٹنگ ایریا قائم کر کے خوبصورت بنچ رکھے اور خوش نماپودے لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین والڈسٹی پراجیکٹ ندیم قریشی اورڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ ندیم قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کڑی داود خان میں قائم پارک میں خواتین کے لئے اوقات مقرر کئے جائیں اور چوک شہیداں میں واقع سرکاری جگہ کو پارک میں تبدیل کیا جائے۔انہوں نے اندرون شہر مزید واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی تجویز بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اندرون شہر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیا ۔عامرخٹک نے  کہا شہر کی فصیل کے ساتھ گدھے ریڑھیاں باندھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین