• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 23مارچ کی شام 24 کی صبح بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں 23 مارچ کی شام اور 24 مارچ کی صبح بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 20 مارچ سے پاکستان کو متاثر کرسکتا ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بدھ تک شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور راجستھان سے چلنے والی ہوائیں موسم گرم کرنے کا باعث بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں جمعرات سے درجہ حرارت میں ایک بارپھر کمی آجائے گی جبکہ جمعرات سے درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان  ہو جائے گا۔

تازہ ترین