• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ میں 100 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی


جنوبی افریقہ کے صدر نے کورونا وائرس کو قومی آفت قرار دے کر ملک میں 100 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی ہے۔

جنوبی افریقہ اور کینیا سمیت بیشتر افریقی ملکوں نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنی سرحدیں ،تعلیمی ادارے بند کردیئے اور متاثرہ ملکوں کیلئے اپنی پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں ۔

جنوبی افریقہ نےاٹلی ،جرمنی ،چین اور امریکا آنے جانے والی پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں جبکہ کینیا اور گھانا نےمتاثرہ ملکوں سے سفری رابطہ منقطع کردیا ہے ۔

نمیبیا نے ایک ماہ کیلئے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ تنزانیہ نے بھارت کیلئے پروازیں روک دی ہیں ۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں اب تک 61 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین