• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا سے مزید 113 افراد ہلاک ، تعداد 724 ہوگئی

ایران میں کورونا سے مزید 113 افراد ہلاک ، تعداد 724 ہوگئی

ایران میں کورونا وائرس سے مزید ایک سو تیرہ افراد موت کے منہ میں چلے گئے، ایران میں کورونا سے اموات کی تعداد سات سو چوبیس ہوگئی ہے ۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ایک ہزار دو سو نئے کیسز سامنے آنے پر ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیرہ ہزار نو سو اڑتیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ چار ہزار پانچ سو نوے کورونا متاثرین صحتیاب ہو گئے ہیں۔

ایرانی حکومت نے عوام سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ وائرس میں مبتلا

انڈونیشیا کےصدر میں بھی کورونا وائرس کاشبہ پایا گیا ہے ، جبکہ ملک میں کیسز کی تعداد سو ہوگئی۔

اسپین میں لاک ڈاون کے بعد دارالحکومت میڈرڈ میں سڑکوں پر سناٹا چھا گیا ہے اور لوگوں کے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پیرس میں بھی سارا سال بھرے رہنے والے سیاحتی مقامات پر ویرانی چھائی ہوئی ہے ۔

فرانس میں مزید 12 اموات ہوچکی ہیں اور اب کورونا کے 8 سو کیسز ہوگئے ہیں جبکہ فرانس کے تفریحی مقامات اور ریستوران بند کردیے گئے ہیں، فرانس میں شہریوں کو اندرون ملک بھی غیر ضروری سفر سےگریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین