• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نالائقوں کا ٹولہ ہے، قمر زمان کائرہ


پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نالائقوں کا ٹولہ ہے، لیڈرشپ کا پتا بحران میں ہی چلتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے اسکیننگ سسٹم بنانے میں بری طرح ناکام رہی، وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں وہی کچھ کہا جو میڈیا بتاتا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ انٹری پوائنٹس بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکیننگ کرتی، اس صورتحال میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت تھی لیکن حکومت کا رویہ افسوسناک رہا۔ کورونا کا ایک کیس کراچی میں اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کا احساس کرتے ہوئےسندھ حکومت فوری طور پر حرکت میں آئی، بارڈر اور دیگر راستوں سے پاکستان آنے والوں کو ٹریک کیا، اس کے برعکس وفاقی حکومت نے ایک بڑا کمرہ بنادیا اور زمین پر چادریں ڈال کر لوگوں کو لٹادیا۔

قمرزمان کائرہ نےمزید کہا کہ بلوچستان حکومت یہ بات مان رہی ہے، تفتان بارڈر کو مس ہینڈل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین