• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کے سامنے اقرار جرم اور رحم کی اپیل

تحریر: ڈاکٹر سخاوت سندرالوی ۔۔امریکہ
سنا تھا اللہ جب ناراض ہوتا ہے تو عبادت کی توفیق چھین لیتا ہے، آج دیکھ لیا ہے، اللہ نے امت مسلمہ پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دئیے۔ مساجد میں جماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی ،عمرہ بند، زیارت بند،مدرسہ بند، جلسہ بند، مجلس بند ، محفل بند، اجتماعی دعائیں معطل ،تبلیغ معطل خیر اجتماعی معطل ،نظام ہستی مفلوج، انسان انسان سے ڈر رہا ہے، بد اعتمادی عروج پر ہے، کسی بڑے چھوٹے ، مرشد، بزرگ کو بطور اتم یہ توفیق نہیں ہوئی کہ امت سے اپیل کرے کہ لوگو ! استغفار کر لو ! اگر اللہ ناراض ہے اللہ کو گڑ گڑا کر منا لو امت محمدیہ سے اللہ ناراض ہے تو اس رب کو منا لو کاش کوئی رہبر اللہ کی ناراضی کو سمجھتا کہ وہ اللہ کیوں روٹھ گیا ہے اس جبار نے کیوں ہم پر بیماری کا خوف مسلط کیا ہے۔ حالانکہ اس رب کا وعدہ ہے اطعمہم من جوعٍ و آمنہم من خوف تو کیوں نہیں لوٹتے ہم رب کی طرف امت کو اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے لوگو رب کو منا لو۔ اللہ سے کہو کہ یا اللہ تو اتنا ناراض کیوں ہے کہ ہم پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دیے۔ اللہ ہم بحیثیت مسلمان تجھ سے معافی مانگتے ہیں تو غفور ہے رحیم ہے ۔ کریم ہے تو نےعموماً اس آیت کے آخر میں جہاں تو نے لوگوں کو گناہوں سے منع کیا ایک خبر دی کہ واللہ غفور رحیم۔ کہیں تو نے کہا ان اللہ سمیع علیم کہیں تو نے رب اغفر وارحم وانت خیر الراحمین۔ اللہ ہم معافی مانگتے ہیں اے اللہ تو نے ہمارے انفرادی گناہ چھپائے ہیں۔ اللہ ہم اسپر تیرے شکر گزار ہیں لیکن یا اللہ ہمارے اجتماعی گناہ کی سزا اتنی بڑی نہ دے ۔ کہ اپنے گھر کے دروازے ہی بند کرلے یا اللہ ہمارے اجتماعی گناہ اتنے زیادہ ہیں کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں لیکن یا اللہ ہمیں اپنے اجتماعی گناہوں کا احساس ہی نہیں یا اللہ ہم نےعہد الست کے وقت جو وعدہ کیا تھا وہ ہم نےتوڑ دیا اللہ ہم نے حیا کی ساری حدیں توڑ کر بے حیائی پسند کی اللہ ہم نے ثواب کی روش چھوڑ کر گناہ کو عام کرنے کی حوصلہ افزائی کی اللہ ہم بنی اسرائیل سے بھی بد تر ثابت ہوئے اللہ ہمیں معلوم نہیں کہ ہمارے اجتماعی گناہوں کی فہرست کتنی لمبی ہے اللہ تو نے نمرود کیلئے مچھر بھیجا تھا اے اللہ نمرود نے تیرا انکار کیا تھا اللہ ہم توتیری توحید کےاقراری ہیں۔ تو نے ہمارے لیے مچھر سے بھی سو گنا کم جراثیم بھیجا ہے۔ اللہ بیماریاں پہلے بھی تھیں لیکن اللہ تو تو بیماری اس لیے بھیجتا ہیے کہ مومنین کے گناہ معاف ہو جائیں لیکن اے اللہ یہ کیسی بیماری ہے جس نے ہمیں تیرے کے گھر میں داخل ہونے سےروک دیا اللہ کیا ہم اس قابل نہیں کہ تیرے کےگھر آسکیں ! اللہ ضرور ہم سے غلطیاں ہوئیں ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں معاف کر دے۔ اللہ اتنی بڑی سزا ہمیں نہ دے ۔ ہم گناہوں کے پہاڑ اور سمندر لیے تیرے گھر آتے تھے تو معاف کر دیتا تھا اللہ تو نے گھر کا راستہ ہی بند کر دیا۔ اللہ پھر ہم کس در پر جائیں اللہ ہمیں یوں نہ دھتکار اللہ اس امت کو معاف کر دے اللہ کیا اس امت میں ایک بھی ایسا نہیں جس کی وجہ سے تو دعا قبول کرلے ۔ اللہ تو اپنے گھر کےدروازے کھول دے ۔ہم تیرے در پر آنا چاہتے ہیں اللہ ہم سے بیماری کا خوف ہٹا دے اللہ ہم نے سود شروع کر کے تیرے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے لیکن اللہ اس معاملے میں ہم بے بس ہیں ہمارے امراء اس کے ذمہ دار ہیں لیکن اللہ وہ تو لاپرواہ ہیں تو ان کی سزا ہمیں نہ دے اللہ ہمیں اپنی طرف لوٹادے اللہ ہماری توبہ قبول کرلے اللہ ہمارا حشر ان مشرکین جیسا نہ کر جن پر کعبہ کے دروازے بند ہیں اللہ تو انفرادی گناہوں کو معاف کر دیتا ہے آج ہمارے اجتماعی گناہوں کو بھی معاف کر دے اللہ معاف کر اللہ معاف کر اللہ معاف کر اللہ اللہ اللہ أستغفر الله أستغفر الله أستغفر الله رب کریم رحیم اللہ اس امت کو اکٹھا کرنے والا کوئی نہیں کوئی امت کو استغفار کے راستے پر لانے والا نہیں اللہ ہم اس رحم کی اپیل کے ذریعے اجتماعی عام معافی کی درخواست کرتے ہیں اللہ اس کو قبول فرما لے ہم سب اس دعا کو پڑھنے والے قومی مجرم کے طور پرتیرے مجرم کے طور پر معافی مانگتے ہیں۔ اللہ معاف کر اللہ معافی اللہ معافی الہی آمین الہی آمین الہی آمین۔ اللہ اس امت پر اپنےدروازے کھولدے یا اللہ میرے یا ہمارے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ بری ہو سکیں ۔ بس تیری رحمت کی امید ہے تیرے برگزیدہ بندوں محمد و آل محمد سلامک علیھم کی سفارش ہے جب مولی شیر خدا۔ حضرت امام علی ع نے سلمان فارسی کا کفن بنایا تو اسپر یہ تحریر تھی وفدت علی الکریم بغیر زادمن الحسنات والقلب السلیم و حمل الزاد اقبح کل شئی اذا کان الوفود علی الکریم مجھے امیر المومنین ع کی یہ تجویز اچھی لگی اپنی رحم کی اپیل میں لکھ رہاہوں ترجمہ کیونکہ مہمان بن رہا تھا کریم کا اسلئے ہاتھ خالی چلا آیا ہوں نہ حسنات لایا ہوں نہ قلب سلیم ہے اسلئے کہ شریف میزبان برا مناتا ہے اگر کوئی زاد راہ ساتھ لے کر آئے ۔  
تازہ ترین