پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھتے ہی سب نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں۔ اس حوالے سے شوبز انڈسٹری کے افراد دوسروں کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغامات دے رہے ہیں۔
اقراء عزیز اور انکے خاوند یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں دونوں اداکاروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہے۔
تصویر میں اقراء عزیز نے فیس ماسک پہن رکھا ہے جبکہ یاسر حسین نے سینیٹائزر اٹھا رکھا ہے۔
اقراء عزیز نے پیغام میں لکھا کہ سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں، ساتھ ہی لوگوں سے ملنا جلنا بھی بند کردیں۔