• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو خود آئسولیشن اختیار کرنا چاہیے، کبریٰ خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ کبریٰ خان نے پاکستانی عوام کے لئے جذباتی پیغام جاری کردیا ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہاکہ ہم تمام لوگ کچھ ماہ سے مختلف پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں، ہم میں سے کئی لوگ نفسیاتی، جذباتی اور کئی معاشی مسائل کا شکار ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اب ہم سب کو کورونا وائرس کا سامنا ہے جس سے دنیا میں کئی لوگ موت کا شکار ہو چکے ہیں اور اس کی وجہ اس وباء کوغیر سنجیدہ لینا اور حفاظتی تدابیر کو اختیار نہ کرنا ہے۔کبریٰ خان نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ روزانہ وٹامنز کا استعمال کریں ، ہاتھ دھوئیں ، سنیٹائزرکا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خود آئیسولیشن اختیار کرنا چاہیئے کم ازکم ہم اپنا، دوستوں اور اہل خانہ کیلئے احتیاط کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے جسے ہم سب نے مل کر اور بہت ہمت سے گزارنا ہے ۔اداکارہ فلم ’لندن نہیں جائوں گا‘میں ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین