• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برِ صغیر پاک و ہند کے سپر ہٹ پروگرام، ’’گائے گی دنیا گیت میرے‘‘ سے مقبولیت اور شہرت حاصل کرنے والے رسیلے اور سریلے گائیک گلوکار عارف انصاری نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا صوفی گیت ’’کردے اندھیرے دور‘‘ریلیز کردیا۔

کورونا وائرس کے موضوع پر بنائے گئے گیت میں عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین کی آواز کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اس صوفیانہ کلام کے لیرکس اسد ندیم نے لکھے ہیں۔

گلوکار عارف انصاری نے بتایا کہ اس صوفی گیت کی موسیقی سماعتوں میں رس گھولتی ہے اور سامع کو ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہے۔

عارف انصاری نے کہا کہ نامور اداکار طلعت حسین نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، ان کی وجہ سے گانے کی ویڈیو کو چار چاند لگے۔

تازہ ترین