مہنگائی ’شہباز اسپیڈ‘ سے بڑھ رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل کلاس طبقہ مہنگی بجلی اور مہنگائی سے شدید پریشان ہے، اگر بجلی سستی ہوگی تو لوگ سولر کیوں لگوائیں گے؟ پاکستان میں مہنگائی ’شہباز اسپیڈ‘ سے بڑھ رہی ہے۔