• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی شاہ سلمان نے آج شام سے 21 دن کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کرفیو روزانہ شام7 سے صبح 6 بجے تک 21دن جاری رہے گا۔

عالمی وبا کے پیش نظر کورونا وائرس کے متعدد کیسز سعودی عرب میں بھی سامنے آئے ہیں ۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے سعودی حکومت نے لوکل فلائٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی تھی ۔

ملک میں ضروری نقل و حرکت جس میں مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر پابندی نہیں، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور میڈیکل اسٹاف کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسپتال جاتے ہوئے یا باہر آتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سے روکنے والے مخصوص لباس کا استعمال کیا جائے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ایجنسیز، اور لوکل بسیں اور ٹیکسیاں پابندی پر عمل کریں ورنہ بھاری معاوضے کی صورت میں سزا دی جائے گی ۔

تازہ ترین