آپ آف لائن ہیں
منگل6؍شعبان المعظم 1441ھ 31؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا میں ملیریا کی دوا کے مفید ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، ڈاکٹر وجیہہ جاوید

کورونا میں ملیریا کی دوا کے مفید ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، ڈاکٹر وجیہہ جاوید


ڈاکٹر وجیہہ جاوید نے کہا ہے کہ ملیریا کی دوا کے کورونا وائرس کےلیے مفید ہونے کی فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مقامی فارما کمپنی کی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اینڈ ریسرچ ڈاکٹر وجیہہ جاوید نے کہاکہ حال ہی میں فرانس میں کورونا کے 20 مریضوں پر اس دوا کا استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان مریضوں پر ملیریا کی دوا کو موثر پایا گیا ہےتاہم اس پر مزید ریسرچ جاری ہے۔

ڈاکٹر وجیہہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ فرانس میں ریسرچ کے باوجود ابھی تک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، ایف ڈی اے یا کسی بھی بین الاقوامی ادارے نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خدارا کورونا کی صورت میں ملیریا کی دوا کو فی الحال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کیا جائے۔

کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر وجیہہ جاوید نے کہا کہ مختلف ممالک کی 10 تا 12 کمپنیاں ابھی اس کو ٹیسٹ کررہی ہیں لیکن یہ ابتدائی مرحلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی ویکسین کو مارکیٹ میں آنے کے لیے 12 تا 18 ماہ لگیں گے اور اس کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پاکستان میں ویکسین کی تیاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر وجیہہ جاوید نے کہا کہ میری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، دنیا کی مختلف یونیورسٹیز میں اس حوالے سے ریسرچ جاری ہے، وہاں ہی کورونا کی دوا بنےگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملیریا کی ایک دوا کےبارے میں کہا تھا کہ یہ کورونا وائرس سے نمٹنےمیں کارآمد ہوسکتی ہے۔

ٹرمپ کے بیان کے باوجود امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے) نے ابھی اس دوا کے کار آمد ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

ایف ڈی اے کی طرف سے تصدیق نہ ہونے کے باوجود دنیا بھر میں لوگوں نے اس دوا کی بے دریغ خریداری شروع کی تھی۔

صحت سے مزید