• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر

کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر
خواتین گرلز ہاکی کیمپ میں سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے ہوئے

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کی سر گرمیاں بری طرح متاثر ہوگئی ہے، دنیا بھر میں بڑے بڑے ایونٹ وقتی طور پر ملتوی کردئیے گئے، پاکستان میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں، دنیا بھر کے کھلاڑی بھی اس وائرس سے بچائو کے لئے دنیا بھر کے لوگوں سے احتیاط کی اپیل کررہے ہیں، اس وائرس سے اولمپکس2020 پر اثرات پڑنے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں، تاہم انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی پر عزم ہے کہ اولمپکس گیمز وقت پر ہوں گے، جاپانی اولمپکس کمیٹی کے حکام بھی ان کھیلوں کو وقت پر کرانے کے لئے تیار ہے، ان کا کہنا ہے کہ اولمپکس گیمز کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے،کورونا وائرس سے اگلے اولمپکس گیمز کے کئی کوالیفائی رائوند بھی ختم ہوگئے ہیں، اس بارے میں انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی جلد اہم فیصلے کرے گی،انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے اپنے رکن چین کےووچنگ کا استعفی منظور کرلیا جنہوں نے خراب صحت کی وجہ سے چند روز قبل استعفی دے دیا تھا، ووچنگ نے کہا ہے کہ انہوں نے 30سال تک آئی او سی میں خدمات انجام دی ، ان کی کوششوں سے اولمپک میوزیم کی تعمیر کی گئی۔ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے کمبوڈیا اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے قومی بیڈمنٹن ٹیم کے لئے اینٹی ڈوپنگ کورس کا انعقاد کیا گیا ، موروڈو ٹیکو نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ منعقد ہوا۔ یہ نیا اسپورٹس کمپلیکس 2023 میں کمبوڈیا کے 32 ویں جنوب مشرقی ایشین کھیلوں کی میزبانی کے لئے تعمیر کیا جارہا ہے۔

کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر
سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد عہدے داروں کا گروپ جس میں محمد بخش مہر اور احمد علی راجپوت بھی نمایاں ہیں

اس پروگرام کا مقصد بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے خطرات سے آگاہی بڑھانا ، علم اور تعلیم کا تبادلہ کرنا اور ممنوعہادویات کے استعمال سے بچانا تھا۔۔کمبوڈیا 2023 میں پہلی بار ایس ای اے گیمز کی میزبانی کرے گا 30 واں ایس ای اے گیمز گذشتہ نومبر اور دسمبر میں فلپائن میں ہوئے تھے اور اس میں 11 ممالک شامل تھے۔

کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر
بلدیہ وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی
 سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے
 سنیئر نائب صدر سید محفوظ الحق
 کو ایوارڈ دے رہے ہیں

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن فروغ کھیل میں بے مثال کردار ادا کررہی ہے میں اپنی اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور مشیر قانون غلام عباس جمال سے ملاقات میں کیا اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ،اولمپئن اصلاح الدین , پی او اےکے سیکریٹری خالد محمود اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسیم ہاشمی بھی موجود تھے۔عارف حسن نے کہاکہ کراچی میں باسکٹ بال کی سرگرمیوں کو فعال رکھ کر ٹیلنٹ کو متعارف کرارہی ہے یہ خوش آئندہ امر ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ جس ایسوسی ایشن نے مسلسل کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھی وہ کھیل نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ اس کھیل میں ملک کو نئے کھلاڑی میں ملیں گے۔جنرل (ر) عارف حسن نے اعلان کیا کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون حاصل رہیگا ۔

کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر
ڈی ایم سی سائوتھ منارٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر صادق ڈ ینیل اور آصف عظیم انعامات تقسیم کرتے ہوئے

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ملک میں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ، قومی یوتھ اور جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ رواں سال منعقد کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ اکتوبر جبکہ قومی یوتھ اور جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ رواں سال نومبر میں منعقد کرائی جائیں گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ 

کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر
سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کے موقع پر کھلاڑیوں کامہمان خصوصی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر سرسید یونیورسٹی ریحان شمس کے ساتھ گروپ

ایونٹ میں شریک مرد وخواتین ایتھلیٹس ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ، ڈسکس تھرو، 100 میٹر دوڑ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سو میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹوں کی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر
ارحم بن فرخ اسپورٹس فور لائف کے پروگرام میں ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد سے خصوصی شیلڈ وصول کرتے ہوئے ایونٹ کی آرگنائزر رخسانہ راجپوت بھی موجود ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدربریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نےکہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وہ نہ ہر صرف ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں بلکہ معاشرہ کی ترقی میں ایک فعال اور ذمہ دار کردار ادا کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سنگلاخ وادیوں کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ حب سے تعلق رکھنے والی ہاکی کی کھلاڑی ہماایمانی عزم و ہمت کی بہترین مثال ہے،ہما کی قومی کھیل سے رغبت اور لگاؤ قابل قدر و رشک ہے جس کی تعریف اور حوصلہ افزائی ضروری ہے، وہ روزانہ دو بسیں بدل کر اڑھائی گھنٹے کی مسافت طے کرکے کراچی آکر کے ایچ اے گراونڈ پر پریکٹس کرتی ہیں جو جزبہ اور عزم کی شاندار مثال ہے، قومی کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی لگن رکھنے والی ہما ایمانی کو ہاکی میں سہولیات کے حوالے سے ہرممکن معاونت کرینگے،انہوں نے کہا کہ ہما ایمانی سمیت ایسی تمام باصلاحیت ویمن ہاکی پلئیرز کو آسٹروٹرف گراؤنڈ تک رسائی سمیت تمام ہرممکن سہولیات بہم پہنچائیں گے، بلوچستان حکومت بھی صوبے کے روشن خیال ہونے کی علامت ویمن کھلاڑی ہما ایمانی کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے،صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نےمزید کہا کہ قومی کھیل میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، فیڈریشن کا ویمن ونگ ہاکی میں خواتین کی نمائندگی کو بھرپور انداز میں پیش کرتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین