• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 1,100 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے جنرل ڈائریکٹر جیروم سالومون کے مطابق 24 گھنٹوں میں 240 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 22,304 ہو گئی ہے ۔

وزارت صحت کے جنرل ڈائریکٹر جیروم سالومون کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین اور خوفناک وبا ہے ۔

سالومون کا کہنا ہے کہ وائرس کا پھیلا ؤ روکنے اور ہر علاقے میں صورتحال سازگار بنانے کے لیے ؤ اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی حفاظت کے لیے ان کو گھروں م یں رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین