• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اسپورٹس فورم کے تحت راشن پہنچانے کا انتظام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی اسپورٹس فورم نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثر ہ ان کھلاڑیوں، آ رگنا ئزر اور گراؤنڈز اسٹاف کوجومعاشی طور پر کم زور ہیں اور شہرکی موجودہ صورت حال کے باعث اپنے گھروں تک محدود ہیں ان کے گھروں پر راشن پہنچا نے کے کام کاآغازکردیا ہے اس سلسلے میں مخیر افراد کی جانب سے کیے جانے والے تعاون پر کراچی اسپورٹس فورم کے عہدے داروں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں صاحب ثروت شخصیات کیجانب انسانی خدمت کے جذبے کے تحت مستحق کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزرزکیلئے غذائی اجناس کی فراہمی قابل تعریف عمل ہے اس ضمن میں دیگر مخیرحضرات صرف غذائی اجناس کی صورت میں اپنا تعاون پیش کرنا چاہیں تو وہ محمد ناصر سے فون نمبر03003543483 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین