• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3500 قیدی جلد رہا،عملہ محکمہ صحت کوسپیشل رسک الاؤنس دینگے،وزیر اعلیٰ بزدار

3500 قیدی جلد رہا،عملہ محکمہ صحت کوسپیشل رسک الاؤنس دینگے،وزیر اعلیٰ بزدار


لاہور، مرید کے(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 3500 قیدی جلد رہاکردیں گے،عملہ محکمہ صحت کوسپیشل رسک الاؤنس دینگے،لاہور کیمپ جیل میں 100بیڈزکا ہسپتال بنا رہے ہیں ، ڈیرہ غازی خان میں جن 800زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا ان میں سے600کلیئر کر دئیے گئے اور ہماری انتظامیہ انہیں گھر واپس پہنچا کر آئے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وائرس کیخلاف مہم میں سرگرم عمل ڈاکٹروں،عملے اور دیگر کو ایک تنخواہ کے برابر الاؤنس ملے گا۔ماہ ملے ہم نے آج کابینہ کی کمیٹی کی ملاقات میں محکمہ صحت کو ہدایات دی ہیں کہ ہماری لیبارٹری کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور کٹس سمیت تمام ضروری حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج (بدھ)ہم نے اپنی جیل میں صورتحال کا جائزہ لیا، لاہور کی کیمپ جیل میں 100بستروں کا ہسپتال فوری طور پر بنا رہے ہیں اور تمام جیلوں میں اسکریننگ کا عمل بھی شروع کر رہے ہیں۔

تازہ ترین