• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، شرح سود میںکمی کے باوجود مندی کا رجحان برقرار، 1336 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں امریکا اور دیگر عالمی مارکیٹوں میں آنے والی تیزی اور وزیر اعظم کے معاشی پیکج کے ساتھ شرح سود میں کمی کے بعد توقعات کے برعکس منگل کوبھی مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔ مارکیٹ کوسنبھالنے کے لئے ٹریڈنگ دو گھنٹے کے لئے معطل رہی لیکن ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد بھی مندی کا تسلسل جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 1336پوائنٹس کی کمی سے 28ہزار کی حدسے بھی نیچے آگیا اور سرمایہ کاری مالیت204ارب ایک کروڑ8لاکھ روپے گھٹ گئی تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں تیزی کی توقع کی جارہی تھی اس کی وجہ ایک جانب تو شرح سود میں کمی دوسرے وزیر اعظم کا مالیاتی پیکج جبکہ اس کے ساتھ امریکا اور دیگر عالمی مارکیٹوں میں آنے والی تیزی تھی لیکن خلاف معمول سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ لگانے کی بجائے فروخت کو ترجیح دی ۔
تازہ ترین