• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے خون کا پلازما استعمال کرنیکی منظوری

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں محکمہ خوراک اور دوا (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) یعنی ایف ڈی اے نے ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو اس مرض سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے خون کا پلازما بطور علاج دینے کی منظوری دی ہے۔ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 50؍ ہزار ہوگئی ہے۔ ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے افراد کے خون میں اینٹی باڈیز کی مقدار بہت زیادہ ہے جس سے متاثرین کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین