• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربسجود ہوکر اپنے انفرادی واجتماعی گناہوں کی معافی مانگی جائے،ڈاکٹر احمدسراج

لاہور(وقائع نگار خصوصی )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹراحمد علی سراج نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اللہ پاک کی طرف سے ایک ہلکا ساجھٹکا ہے‘ ان حالات میں انفرادی واجتماعی سطح پر توبہ استغفار کے ساتھ ساتھ درودشریف کی کثرت کی جائے جبکہ نوافل وصدقات بڑھائے جائیں،سربسجود ہوکر اپنے انفرادی واجتماعی گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگی جائے۔مدینہ منورہ سے اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ ہمیں ایک اللہ کی طرف رجوع کرلینا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی بھلائی کے لیے جوفیصلے کررہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں میں محدود ہو جائیں تاکہ اس وباپر قابو پایاجاسکے ۔
تازہ ترین