• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وآزمائش کی گھڑی میں غریبوں کا سہارابناجائے،ڈاکٹرہشام انعام

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے تمام مخیر حضرات، فلاح و بہبود کی تنظیموں، سول سوسائیٹیز اور دیگر صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں غریب دیہاڑی داروں، بیواؤں، یتیموں، معمر افراد اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کا خاص خیال رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صاحب استطاعت افراد ضرورت مندوں کے لئے راشن پیکج تیار کرکے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر کے آفس پہنچائیں تاکہ ضلعی آفیسر آپ کی امداد مستحقین تک پہنچاسکیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پڑوسیوں کی مشکلات کا بھی ادراک کرنا چاہئیے اور اپنی زکواۃ اور صدقات اس موقع پر فورا ادا کرنے چاہییں، ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے غریب اور لاچار بھائیوں اور بہنوں کا سہارا بن کر اس وباء کا مقابلہ کرنا چاہئیے۔
تازہ ترین