• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، یوسی وائس چیئرمین کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے کیماڑی یوسی 44کے وائس چیئرمین عبداللہ جان کی لاک ڈائون کی خلاف ورزی کی ویڈیو منظر عام پرآئی ہے جس میں یوسی وائس چیئرمین خلاف ورزی سے روکنے پر اہلکاروں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب گشت پر معمور پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے یوسی وائس چیئر مین عبداللہ جان کو روڈ پر کرسیاں لگا کر دیگر افراد کے ہمراہ بیٹھے ہوئے دیکھا تو گھر جانے کا کہا تھاجس پر یوسی چیئرمین نے انکار کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں کو مغلظات بکیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جس کے بعد عبداللہ جان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کیماڑی میں مچھلی مارکیٹ میں شہری پر اسلحہ کے زور پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس پر پولیس نے وائس چیئرمین کو گرفتار بھی کیا تھا۔

تازہ ترین