برطانیہ میں جلد گھر پرکورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔
برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سائنس اینڈٹیکنالوجی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت اب گھروں میں فراہم کی جاسکے گی۔
کٹ کے ذریعے گھر بیٹھے 15منٹ میں ٹیسٹ ہوجائے گا جبکہ کورونا وائرس کٹ امازون یاہائی اسٹریٹ سے خریدی جاسکے گی جس پر کام جاری ہے جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
برطانوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت 35لاکھ کٹس خرید چکی ہے، ٹیسٹ کٹ سستے داموں دستیاب ہوگی۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔