• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شہر ابرِ رحمت سے گھرا ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم خوش گوار کر دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت22 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں کل ہلکی بارش متوقع

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں شمال سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

تازہ ترین