• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہو رہی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔

ناگن چورنگی، ناظم آباد، گلشن اقبال، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پورے شہر کو ہی صبح سے بادلوں نے اپنے نرغے میں لیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

بارش شروع ہوتے ہی بارش مختلف سڑکوں پر کئی موٹرسائیکل سوار پھسل کر زخمی بھی ہو گئے۔

محکمۂ موسمیات نے کئی روز قبل ہی شہرِ قائد میں بارش کی پیش گوئی کر دی تھی۔

محکمہ ٔموسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، 23 مارچ کی شام 24 کی صبح بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 22اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

تازہ ترین