• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ، ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کی دھلائی آج سے ہوگی

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج سے تمام ریلوے اسٹیشنز اور مسافرٹرینوں کی دھلائی کا کام شروع کیا جائے گا۔

ذارئع کے مطابق دھلائی کا مقصد ٹرینوں اور اسٹیشنز سے کورونا وائریس کو ختم کرنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مسافر ٹرینیں روک دی گئی ہیں تاہم مال گاڑیاں چلتی رہیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مسافر ٹرینیں 31 مارچ تک بند کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےآج صبح 6 بجےسے ایک ہفتے کے لئے اندرون ملک فضائی آپریشن بھی معطل کر دیا، تاہم اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کیلئے پروازیں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

تازہ ترین