آپ آف لائن ہیں
بدھ7؍ شعبان المعظم 1441ھ یکم اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وسیم اکرم اور اہلیہ کا ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کوخراج تحسین

وسیم اکرم اور اہلیہ کا ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کوخراج تحسین


ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ خود کو خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کی زندگی کے لیے جدو جہد کررہا ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ ہر فرد کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں شام چھ بجے سفید پرچم لہرائے جائیں گے اور سب مل کر گانا گائیں گے، ’دوسروں کی خاطر، خود کوخطرے میں ڈالنے والوں کوسلام‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرہ وسیم نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو میری طرف سے اور پورے پاکستان کی طرف سے سیلوٹ ہے۔

اس موقع پر انکی اہلیہ شنیرہ وسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کل جمعہ کے دن چھ بجے آپ تمام لوگ اپنے گھروں کی چھت پر سفید جھنڈا لہرا کر انھیں انکی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کریں، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ تم اس قوم کے مسیحا ہو، ہمیں تم سے پیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید