وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کے لیکویڈیٹی کا خیال رکھا جائے گا، مشیر تجارت نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کیش فلو کا مسئلہ نہیں آنے دے گی۔
اپنے ایک وڈیو پیغام میں عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ ہم کیش فلو کے باعث کسی صورت کاروبار بند نہیں ہونے دیں گے، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی حکومت مکمل مدد کرے گی، کورونا وائرس کے باعث درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کیش فلو، بنک اور بجلی سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے، ہمارا پروگرام صرف برآمدکندگان تک محدود نہیں۔ ہمارا پروگرام ایس ایم ایز، ریٹیلرز اور مزدوروں کے لیے بھی ہے۔