• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر نماز میں 4 سے 5 نمازی ہوں گے، ترجمان سندھ حکومت

ہر نماز میں 4 سے 5 نمازی ہوں گے، ترجمان سندھ حکومت


وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے جو بڑا مشکل فیصلہ بھی ہے اور بڑا دقت طلب بھی ہے۔

لیکن بحالت مجبوری اقدامات اٹھانے پڑے ہیں، تاکہ اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھانے پڑے ہیں اور حکومت سندھ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی شکر گزار ہے۔

 علما نے متفقہ طور پر اس بات کا اعلان کیا کہ اگر حکومت طبی بنیادوں پر نمازیوں کی تعداد پر کوئی پابندی لگائے تو عوام کو اس پابندی پر عمل کرنا چاہیے۔

 طبی ماہرین کی رائے کی بنیاد پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب پانچ اپریل 2020 تک  تمام مساجد میں صرف تین سے پانچ متعین افراد ہی باجماعت نماز ادا کرینگے۔

 باقی تمام عوام اپنے اپنے گھروں میں علمائے کرام کی رہنمائی کے مطابق باجماعت یا انفرادی نماز ادا کریں۔ مسجد کے لیے متعین افراد میں سے کسی کے بیمار ہونے کی صورت میں حکومت طبی ماہرین کے مشورے سے جماعت کے بندوبست کا فیصلہ کرے گی۔

ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ علماء سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ اس لئے نماز جمعہ میں امام مسجد کے ساتھ چار سے پانچ افراد نماز ادا کر سکیں گے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومتی فیصلے کی پابندی کریں۔ سندھ حکومت کا یہ فیصلہ 27 مارچ سے 5 اپریل تک لاگو ہو گا۔

تازہ ترین