• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ، ایک تہائی سے زائد کونسلوں کی لوکل الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

تصویر: برطانوی میڈیا
تصویر: برطانوی میڈیا

انگلینڈ کی ایک تہائی سے زائد کونسلوں نے مئی میں ہونے والے لوکل الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے، جس سے تقریباً 25 لاکھ ووٹرز متاثر ہوں گے۔

25 کونسلیں لوکل گورنمنٹ کے ڈھانچے میں مرکزی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مجوزہ تبدیلیوں کو مکمل کرنا چاہتی ہیں، الیکشن کی تاخیر کی درخواست کرنے والی کونسلوں کی اکثریت میں لیبر پارٹی اقتدار میں ہے تاہم ان میں سے 2 کنزرویٹیو اور 1 لبرل ڈیم کی کونسل ہے، کچھ کونسلوں میں ایک سے زائد جماعتوں کا کنٹرول ہے یا آزاد ہیں۔

اب تک 25 کونسلیں انتخابات میں تاخیر کی درخواست کر چکی ہیں، 35 نے درخواست نہیں کی اور 3 نے اپنے موقف سے آگاہ نہیں کیا ہے، انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے انگلینڈ کے مختلف حصوں میں رائج لوکل گورنمنٹ کے نظام میں تبدیلی سے ٹو ٹیئر سسٹم آف ڈسٹرک اینڈ کاؤنٹی کونسل کی جگہ یونٹری کونسل کا نظام لے گا جو کہ کونسل کے تمام سروسز کا ذمہ دار ہوگا جس کا مطلب ہے کہ اس سال جن کونسلوں میں الیکشن ہوں گے وہ 2027ء یا 2028ء یا میں یونٹری کونسل میں شامل ہو جائیں گی یعنی منتخب کونسلر صرف ایک برس کے لیے خدمات سرانجام دے سکیں گے۔

وزرا کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے نفاذ سے سروسز کی فراہمی آسان ہوگی جبکہ ٹوری اور ریفارم یوکے نے لیبر پارٹی کے اقدام کو ووٹرز سے خوفزدہ ہونے سے تعبیر کیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید