گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 28 اراکین کی رکنیت معطل کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اراکین کی معطلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ہر سال 31 دسمبر تک سینیٹرز اور اراکین اسمبلی پر گوشوارے جمع کرانا لازم ہے، قواعد و ضوابط کے تحت الیکشن کمیشن 16 جنوری کو کارروائی کا پابند ہوتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق معطل صوبائی اراکین میں ہمایوں خان، شکیل احمد، محمد رشاد خان، عباداللہ اور زاہد چن زیب شامل ہیں۔
اکرام اللہ، نظیر احمد عباسی، مرتضیٰ خان، زرشاد خان، محمد ظاہر شاہ، احتشام علی،خالد، ارباب وسیم، سمیع اللہ، ظاہر خان اور ملک طارق اعوان کی رکنیت بھی معطل گئی ہے۔
اسکے علاوہ زرعالم خان، میاں محمد عمر، اشفاق احمد، شاہ ابو تراب، محمد سجاد، محمد اقبال خان، حشام انعام اللہ، آصف خان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔
معطل اراکین میں مخصوص نشستوں پر منتخب 4 خواتین اراکین افشان حسین، جمیلہ پراچہ، سیدہ سونیا شاہ اور خدیجہ بی بی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع کرانے پر معطل اراکین کی رکنیت بحال کر دی جائے گی۔