انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔
ونڈہیوک میں کھیلئے گئے میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 ٹیم نے 7 وکٹ پر 235 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا نے ہدف 40 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کے اسٹیون ہوگن نے 115 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نتیش سیموئل نے ناقابل شکست 77 رنز بنائے۔