• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہندو مذہبی نعرہ نہ لگانے پر مسلمان نوجوان کو قتل کردیا گیا

بھارت میں انتہا پسندوں نے ہندو مذہبی نعرہ نہ لگانے پر مسلمان نوجوان کو قتل کردیا، سوئیڈن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک نے بھارت میں تشدد سے ہلاک مسلمان کی ویڈیو شیئر کردی۔

بالاسور میں ہلاک کیے گئے 35 سالہ مسلمان کو انتہا پسند ہندوؤں کے جتھے نے نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ نعرہ نہ لگانے پر بری طرح تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ 

اشوک سوائین نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس بہیمانہ قتل پر خاموش ہے۔

بھارتی پولیس نے پہلی ایف آئی آر قتل کا ذکر کیے بغیر مرنے والے کے خلاف گائے بچاؤ ایکٹ کے تحت کاٹ دی، مقتول کے بھائی کی درخواست آنے پر پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید