آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا دیا، گرین شرٹس 211 رنز کے تعاقب میں 173 رنز تک محدود رہی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولنگ لائن کی محنت کی لاج بیٹنگ لائن نہ رکھ سکی، یوں آسان ہدف کے تعاقب میں ٹیم اپنے پہلے ہی گروپ میچ میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز کی نمایاں باری کھیلی اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام ثابت ہوا۔
اس سے قبل انگلش ٹیم 46 اعشاریہ 5 اوورز میں 210 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی، انگلینڈ کے فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کے احمد حسین نے 3، علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
لیگ اسپنر احمد حسین نے کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہے، سادہ سا پلان تھا کہ ڈاٹ بال کرانی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں سارے فیلڈرز اچھے ہیں، آپس میں رن آؤٹ کرنے میں مقابلہ ہوتا ہے۔
احمد حسین نے کہا کہ میوزک بہت پسند ہے، روم میٹ کہتا ہے تو گانا گاتا ہوں۔