• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے نجات کیلئےشہریوں اور آئمہ مساجد کا اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ملک بھر کی طرح حیدرآباد اور اس کے مضافات میں بھی کورونا وائرس سے نجات کے لئے شہریوں اور آئمہ مساجد کی جانب سے اذانیں دینے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،شہریوں نے رات 10بجتے ہی اپنے گھروں کی چھتوں اور آئمہ کرام نے مساجد اور مدارس میں اذانیں دیں اور یہ سلسلہ رات 12بجے تک جاری رہا، جس کا مقصد بارگاہ رب العزت سے کورونا وائرس سے نجات مانگنا اور توبہ و استغفار کرنا تھا، اسی طرح حیدرآباد سمیت اس کے مضافاتی علاقوں ٹنڈو جام،ٹنڈو الہ یار،کوٹری،ٹنڈو محمد خان،بدین،جامشورو،بلڑی شاہ کریم اور دیگر علاقوں میں بھی اذانیں دی گئیں۔
تازہ ترین