کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں 5 مئی کو دہرے قتل کے واقعہ میں مفرور ملزم برطرف پولیس اہلکار محمد دانش کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم 2015 سے خطرناک جرائم میں ملوث تھا، ملزم 2017 میں پولیس میں بھرتی ہوا۔ ملزم پہلی بار 2015 میں جیکسن پولیس کے ہاتھوں اغوا کے الزام میں گرفتار ہوا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کو 2015 میں ہی فیروز آباد پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اگلے ہی برس ملزم محمد دانش کو فیروز آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقابلے، اسلحہ ایکٹ اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 2020 میں ملزم سنگین الزامات میں کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں تین بار گرفتار ہوا۔ اسی سال محمد دانش کو محکمہ پولیس سے برطرف کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں ملوث تمام ملزمان مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔