• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں پولیو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر، بنوں، لکی مروت اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 30 ہوگئی۔

تازہ ترین